وادی نیلم،برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش4 ماہ کے بعد نکال لی گئی

فروری کو 3 نوجوان برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے

پیر 23 جون 2025 16:19

وادی نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش4 ماہ بعد نکال لی گئی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق وادی نیلم کے علاقے دودگئی میں برفانی تودے تلے دبے تیسرے نوجوان کی لاش بھی نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تیسرے نوجوان کی لاش کو 4 ماہ بعد نکالا گیا ہے جب کہ 2نوجوانوں کی لاشیں پہلے ہی نکالی جا چکی تھیں۔ واضح رہے کہ 24فروری کو 3 نوجوان برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والے تینوں دوستوں کا تعلق پھلاوائی گریس ویلی سے تھا۔