سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 31 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 23 جون 2025 17:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2.09 کلو گرام چرس، 70 لٹر شراب، 53 گرام آئس اور11 غیرقانونی اسلحہ برآمد کرکے 31 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرمنشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے الیاس سے آئس 55 گرام، تھانہ کینٹ پولیس نےذوالفقارسےچرس530 گرام، تھانہ پھلروان پولیس نے پرویزسے شراب 20 لٹر، تھانہ لکسیاں پولیس نے شعیب سے رائفل، عرفان سے پسٹل 30بور،وقاص سے پسٹل30بور، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نےعمران سے آئس 15 گرام، رضوان سے بندوق 12بور، ظفر سے بندوق 12بور، تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے عمران سے پسٹل 30بور، حیدر سے پسٹل30بور، تھانہ صدر پولیس نے نذیر سے بندوق 12 بور، محتسم سے پسٹل 30 بور، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے ناصر سے بندوق 12 بور، شہباز سے پسٹل30بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے رئیس سے پسٹل30بور، تھانہ عطا شہید پولیس نے آصف سے پسٹل 30 بور،مناظر سے پسٹل30 بور اور تھانہ کڑانہ پولیس نے خرم سے پسٹل 30 بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے شہزاد سے رائفل 222 بور، شیراز سے رائفل 222 بور حسن سے پسٹل 9mm،یوسف سے پسٹل30 بور، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے اسد سے 1 بوتل شراب، تھانہ میانی پولیس نے علی سے چرس 540 گرام، شوکت سے پسٹل30بور، ابوذر سے پسٹل 9mm،ذاکر سے پسٹل30بور، تھانہ ساجد شہید پولیس نے عثمان سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے،مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ میلہ پولیس نےآئس فروخت کرنے والے اظہر سے آئس 1 کلو 100 گرام برآمد ،تھانہ ساہیوال پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم ندیم کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے چرس 02 کلو 400 گرام برآمد کرکے اس کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔