خواجہ سلمان رفیق سے ڈی جی خان میں امن کمیٹی ،علمائے کرام کے وفد کی ملاقات ،جلوس روٹ کا دورہ

امن کمیٹی ممبران اور علماء کرام نے محرم الحرام انتظامات پراطمینان کا اظہارِ کیا،مرکزی جلوس کے روٹ ،امام بارگاہوں کا دورہ کیا

پیر 23 جون 2025 17:52

خواجہ سلمان رفیق سے ڈی جی خان میں امن کمیٹی ،علمائے کرام کے وفد کی ملاقات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان خواجہ سلمان رفیق سے ڈی جی خان میں امن کمیٹی اور علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی اور جلوس روٹ کا دورہ کیا۔امن کمیٹی ممبران اور علماء کرام نے محرم الحرام انتظامات پراطمینان کا اظہارِ کیا۔کابینہ کمیٹی نے مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان ہمراہ تھے۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبدالکریم ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل کے علاوہ کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

کابینہ کمیٹی نے مرکزی جلوس کے روٹ پر اہم مقامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی خان کا مرکزی جلوس غازی پارک سے شروع ہو کر امام بارگاہ کربلا شریف شد خپر اختتام پزیر ہوگا۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے اتفاق و اتحاد سے پرامن محرم الحرام گزاریں گے۔جلوس کے شرکاء کیلئے سکیورٹی کیساتھ ساتھ سبیل اور میڈیکل کئیر کا مکمل انتظام ہے۔

شدید گرمی میں فرائض سر انجام دینے والے افسران و اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔فورس کا مورال بلند رکھیں سب مل کر محرم الحرام کو پٴْرامن بنائیں گے۔ کابینہ کمیٹی نے روٹ پر تعینات پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔کابینہ کمیٹی ڈی جی خان کے بعد آج بہاولپور میں بھی انتظامات کا جائزہ لے گی۔