
تاریخ کے سب سے بھاری بم گرانے کا فیصلہ شام 7 بجے کیا گیا، امریکی بی 2 طیارے کس وقت ایرانی حدود میں داخل ہوئے، تفصیلات سامنے آ گئیں
ٹرمپ چاہتے تھے کہ ایران پر حملے کی کارروائی صرف امریکہ کی اپنی ہو، بی 2 بمبار طیاروں نے گھنٹوں خاموشی سے پرواز کی، بی 2 بمبار طیارے جس خاموشی سے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے کارروائی کرنے کے بعد خاموشی سے ایران سے باہر نکل گئے، برطانوی اخبار کی رپورٹ
فیصل علوی
پیر 23 جون 2025
17:00

(جاری ہے)
برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بی 2 بمبار طیاروں کے جھنڈ نے امریکہ میں میزوری کے وائٹمین ائیر فورس بیس سے اڑانیں بھریں اور بی 2 بمبار طیاروں کی راستے میں کئی بار فضا میں ہی ری فیولنگ کی گئی۔
اسٹیلتھ بی 2 بمبار طیارے میزوری سے اڑے تو یہ بات خفیہ نہیں رہی۔ اندازے تھے کہ بمبار طیارے گوام یا پھر ڈیاگو گارشیا کے فوجی اڈوں پر منتقل کیا جارہا ہے مگر گوام یا ڈیاگو گارشیا میں جہازوں کے اترنے کی علامتیں دراصل ’دھوکا‘ دینے کی ایک کوشش تھی۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بمبار طیارے ہدف کے نزدیک پہنچے تو مدد کیلئے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی بحریہ کی آبدوز بھی پوزیشن لئے ہوئی تھی۔ بحیرہ عرب میں متعدد جنگی بحری جہازوں کا فلیٹ بی 2 بمبار طیاروں کی مدد کیلئے تیار تھا۔ امریکی بحری جہازوں میں ہر ایک جہاز پر 154 وارہیڈز لدے ہوئے تھے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی 2 بمبار حملے کیلئے تیار ہوئے تو انہیں فورتھ اور ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس نے ایرانی طیاروں کے ممکنہ حملوں سے بچاؤ کیلئے اپنے حصار میں لیا۔ رات کے 2 بجے تمام طیارے خاموشی سے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوئے تو انہیں ایرانی فضائیہ یا ریڈار سے کوئی مزاحمت نہیں ملی تھی۔ 6 بمبار طیاروں نے فردو پر حملہ کیا۔ نطنز پر حملے کی کارروائی صرف ایک بمبار طیارے نے کی۔ 6 بی 2 بمبار طیاروں نے 30 ہزار پونڈز کے بنکر بسٹر بم فردو پر گرائے۔ فردو کے جوہری تنصیب کی مضبوطی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہی جگہ پر دو بم گرائے گئے تاکہ مکمل تباہی ہو۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سائیکل کا پہیہ دوبارہ چل پڑا
-
بچوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون، والدین کو کیا کرنا چاہیے؟
-
پولیو کے مکمل خاتمے کی راہ میں کیا چیز رکاوٹ؟
-
ملک بھرمیں 911 ہیلپ لائن فوری طور پرفعال کردی گئی
-
پاکستان کا نیا کروزمیزائل فتح چہارم، دنیا میں دھاک بٹھا دی
-
نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جائے، سپریم کورٹ
-
وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی رابطہ کار لوگروف کی ملاقات
-
اسحاق ڈار کا حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے
-
سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ ہر قسم کی مدد کی جائے گی، وزیراعظم
-
فوج کا کوئی انٹرسٹ نہیں کہ معصوم لوگوں کو دہشتگردی کے الزام میں مارے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، لگژری گاڑیاں مکمل تباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.