چنیوٹ ،پولیس نے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 23 جون 2025 17:58

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن ''کرائم فری پنجاب ''کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔چنیوٹ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

5سو گرام سے زائد چرس،شراب برآمد ہونے پر 2ملزمان،ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 2ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 490مشکوک افراد،495مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہناتھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

ہیومن ریسورس،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہاہے۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کا قیام،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔آپ کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا 15پر اطلاع دیں۔\378