اٹک ، یتیم لڑکی کے گھر پر قبضہ کی کو شش کرنے والے باپ بیٹے کے خلاف قانونی کاروائی مقدمہ درج کر لیا گیا

پیر 23 جون 2025 18:11

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) اٹک میں یتیم لڑکی کے گھر پر قبضہ کی کو شش کرنے والے باپ بیٹے کے خلاف قانونی کاروائی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اٹک سٹی ملک مجاہد عباس کو بذریعہ 15 کال موصول ہوئی کہ عافیہ دعا دختر قاری نظام الدین مرحوم کے ملکیتی گھر پر یتیم لڑکی کے چچا مغل دین اوراس کے بیٹے دانیال نے تالے توڑ کر قبضہ کر لیا ہے۔ ایس ایچ او اٹک سٹی ملک مجاہد عباس نے پولیس فورس کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ادھر شاطر ملزمان نے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کرنے شروع کر دیئے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔\378