بادامی باغ کے علاقے میں پراپرٹی ڈیلر کو قتل کردیا گیا

افتخار اپنے دفتر میں بیٹھا تھا نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی

پیر 23 جون 2025 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)بادامی باغ کے علاقے میں پراپرٹی ڈیلر کو قتل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نا معلوم افراد نے سادات کالونی میں اپنے دفتر میں موجود45 سالہ محمد افتخار پر فائرنگ کردی جسے شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :