پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بیوائوں کا عالمی د ن 23 جون پیر کو منایا گیا

پیر 23 جون 2025 18:51

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیوائوں کا عالمی د ن23جون پیر کو منایا گیا۔ اس دن کا مقصد بیوہ خواتین اور ان کے بچوں کو درپیش غربت، صحت اور ناانصافی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اوربیوہ خواتین کے انسانی حقوق بارے شعور اجاگر کرنا ہے جو اپنے شریک حیات کی موت کے بعد بہت سے مسائل میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے سال 2015 سے اس دن کو منانے کا اعلان کرتے ہوئے رکن ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ بیواوں اور ان کے بچوں کو درپیش مسائل کا حل نکالیں اور انھیں معاشرے میں با عزت شہریوں کے حقوق فراہم کریں۔