وفاقی تعلیمی بورڈ کے ممبر بورڈ آف گورنرز کے انتخابات میں حافظ محمد بشارت کامیاب

پیر 23 جون 2025 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وفاقی تعلیمی بورڈ کے ممبر بورڈ آف گورنرز کے انتخابات میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ محمد بشارت کامیاب قرار پائے ہیں۔ حافظ محمد بشارت نے 256 جبکہ ان کے مدمقابل محمد اشرف ہراج نے 241 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت سیکنڈری لیول کے لیے بورڈ آف گورنرز کے ممبر کے انتخاب کے لیے حوالے سے انتخابی عمل 23 جون 2025ء کو ہوا۔

اس موقع پر آن لائن ووٹنگ کرائی گئی جس میں فیڈرل بورڈ سے ملحقہ تعلیمی اداروں کے رجسٹرڈ ممبران نے ووٹ کاسٹ کیے۔ رزلٹ کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ محمد بشارت256ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر زعفران الہٰی اور جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان نے حافظ بشارت کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :