پرامن سرکاری ملازمین کے احتجاج پر شیلنگ افسوسناک ہے ، گورنر خیبرپختونخوا

پیر 23 جون 2025 22:30

پرامن سرکاری ملازمین کے احتجاج پر شیلنگ افسوسناک ہے ، گورنر خیبرپختونخوا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) گور نر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پرامن سرکاری ملازمین کے احتجاج پر شیلنگ افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

گور نر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبائی حکومت فسطائیت کی بدترین مثالیں قائم کررہی ہے ، صوبائی حکومت حقوق بھی غصب کررہی ہے اور مظلوم کو رونے بھی نہیں دیتی ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین کے خدشات دور کیئے جائیں انکے مطالبات حق بجانب ہیں ، پیپلز پارٹی سراپا احتجاج سرکاری ملازمین کا ہر موقع پر ساتھ دے گی ۔

متعلقہ عنوان :