9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی جلائو گھیرائو کے مزید6 مقدمات میں ضمانت دائر

پیر 23 جون 2025 23:31

9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی جلائو گھیرائو کے مزید6 مقدمات میں ضمانت دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جلائو گھیرائو کے مزید6 مقدمات میں ضمانت دائر کردی،ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملے، تھانہ شادمان کو آگ لگانے،کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے و دیگر مقدمات میں ضمانت دائر کی ،مقدمہ میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔