Live Updates

دشمن کے 130 ڈرونز تباہ کیے ہیں، ایرانی قومی فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر

پیر 23 جون 2025 23:35

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایران کی فضائیہ نے کہا ہے کہ دشمن کے 130 ڈرونز تباہ کیے جاچکے ہیں۔ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے قومی فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی صبح سے اب تک ملک بھر میں 130 سے زائد دشمن ڈرونز تباہ کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے تہران کے قریب امریکی حملے کا نشانہ بننے والی فردو جوہری تنصیب پر نیا حملہ کیا ہے جبکہ تہران میں بجلی کی تنصیب اور جیل کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔صہیونی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات