ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کے مزید چھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں

پیر 23 جون 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نو مئی کے کے جلا ئوگھیرا ئوکے مزید چھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں،ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملے، تھانہ شادمان کو آگ لگانے،کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے و دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں ان مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات بھی شامل ہیں۔