اسرائیلی جارحیت میں اب تک 44 خواتین، 13 بچے شہید

پیر 23 جون 2025 20:25

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایران کی وزارت صحت کے تعلقات عامہ کے سربراہ حسین کرمانی پور نے کہا ہے کہ 13 جون سے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے شروع ہونے کے بعد اب تک کم از کم 13 بچے شہید ہو چکے ہیں، جن میں سب سے کم عمر بچہ صرف 2 ماہ کا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ان حملوں میں 44 خواتین بھی شہید ہو چکی ہیں، جن میں دو حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔حسین کرمانی پور نے مجموعی اموات کی تعداد تو نہیں بتائی، لیکن ہفتے کے روز ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ اس تنازع کے آغاز سے اب تک 400 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ کم از کم 3 ہزار 56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔