لاہور،گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کرنیوالا گینگ گرفتار

پیر 23 جون 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) اسلام پورہ چوکی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تالے توڑ کر گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کرنے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدیل عرف ببلو (سرغنہ)اور علی حسن شامل ہیں، یہ گینگ گھر والوں کی غیر موجودگی میں تالے توڑ کر چوری کرتا اور مال لے کر رفو چکر ہو جاتا تھا۔دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے آلہ نقب زنی، موبائل فون، نقد رقم، بجلی کی تاریں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :