پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی جانب سے ڈی جی خان ڈویژن کے افسران کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

پیر 23 جون 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح کے سرکاری افسران کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم پر جامع تربیتی و مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکا کو ای پروکیورمنٹ سسٹم کے فیچرز اور مختلف ماڈیولز پر عملی تربیت فراہم کی اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہیں رہنمائی فراہم کی۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک محفوظ اور پیپر لیس دستاویزات کا ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے ملک بھر سے وینڈرز آن لائن بولیاں جمع کرا سکتے ہیں جس سے سرکاری خریداری کا عمل تیز، موثر اور سب کیلئے قابلِ رسائی ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :