
راولپنڈی میں امن و امان کیلئے پولیس و انتظامیہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، کمشنر و آرپی او کا اجلاس میں خطاب
پیر 23 جون 2025 22:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم و فعال کئے جائیں۔ کنٹرول روم میں ہر محکمے کی جانب سے نامزد فوکل پرسنز کی حاضری کی ذمہ داری محکمے کے سربراہ پر ہو گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی الرٹ اور پرائیویٹ ایمبولنس کو سٹینڈبائی رکھا جائے۔محرم الحرام انتظامات کے لئے منعقدہ اس جائزہ اجلاس میں مجالس و جلوس منتظمین کے علاوہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے و دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کے علاوہ ڈپٹی کمشنر جہلم،اٹک،چکوال اور مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر جلوس روٹس پر حکومت کی جانب سے سبیلیں بھی لگائی جائیں گی جو کہ اس موسمی شدت میں انتہائی سود مند ہو گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روٹس کے راستے میں آنے والی بجلی و دیگر تاروں کو فوری درست کیا جائے اور پیچ ورک کا کام بھی جلد از جلد مکمل کریں۔ جلوس روٹ پر ڈینگی سپرے کروا لیا جائے۔ اسکے علاوہ روٹس کی صفائی کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پہلے ہی فعال کر دیا گیا ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر جلوس کے ساتھ سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن، واپڈا، ریسکیو و دیگر متعلقہ اہلکارساتھ رہیں گے۔ اہل تشیع علماء نے کہا کہ جلوس و مجالس کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کے لئے ضلع انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اس بار قبل از وقت تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ اگر کسی تصحیح کی گنجائش ہو تو فوری کی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.