فیصل آباد پولیس تھانہ سرگودھا روڈ اور بٹالہ کالونی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 جواری ملزما ن کو گرفتار کر لیا

منگل 24 جون 2025 11:54

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر جواء مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں تھانہ سرگودھا روڈ اور بٹالہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 جواری ملزمان محمد لطیف، شہباز علی، محمد ندیم اور اطہر حلیم کو گرفتار کر لیاملزمان پرچی جواء کھیل رہے تھے ملزمان کے قبضہ سے جوا پر لگی رقم بکری 5990 روپے، 4 عدد رسید بک، پنسلز وغیرہ سامان برآمد کرلیا گیا تھانہ سرگودھا روڈ اور بٹالہ کالونی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی شہر بھر میں جواء کیخاتمے کے لیے پولیس کی خصوصی مہم جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :