
پنجاب میں مکئی کی سالانہ پیداوار10 گنا اضافے کے ساتھ9ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی
منگل 24 جون 2025 12:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چالیس فیصد سے زیادہ آبادی غذائیت کی کمی کا شکار ہے اگر ہم گندم اور مکئی کو مکس کر کے تیار کیا گیا آٹا کو فروغ دیں تو اس سے نہ صرف غذائیت کی کمی پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گندم کی درآمد پر خرچ ہونے والے اربوں روپے بھی بچاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مکئی کی فصل کو مسائل کا سامنا ہے جس کیلئے زرعی سائنسدانو ں کو مناسب حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک نے کہاکہ موسمی تغیرات کی وجہ سے اس سال شدید ترین گرمی کا موسم جلد آگیا اور بہار کا موسم نہ ہونے کے برابر تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مکئی تیسری بڑی جنس کے طور پر کاشت کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں زراعت کو جدید خطور پر استوار کرنے کیلئے نہ صرف تحقیقات کا عمل پوری توانائیوں کے ساتھ جاری ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو جدید طریقہ کار سے روشناس کروانے کیلئے آؤٹ ریچ پروگراموں میں بھی وسعت لائی جا رہی ہے۔ افتخار احمد نے کہا کہ ملک کا بائیس ملین ہیکٹر رقبہ زیر کاشت ہے جس میں مکئی 1.4ملین ہیکٹررقبہ پر کاشت کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو چاروں موسم اور بہترین آب و ہوا سے نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں کی کاوشوں کی بدولت پچھلے پانچ سالوں میں مکئی کی پیداوار دو گنا ہو گئی ہے جس کو مزید بڑھانے کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مربوط کاوششیں تیار کریں تاکہ فوڈ سکیورٹی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
-
مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
-
اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8 واں بڑا ملک ہے، ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
-
پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.