ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار

منگل 24 جون 2025 14:48

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ایران کی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک یورپی شہری کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص ہمدان صوبے میں حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی عدالتی ذرائع نے کہاکہ گرفتار شخص ایک یورپی ملک کا شہری ہے جو سیاح کا بھیس اختیار کرکے ایران میں داخل ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ملک میں نیٹ ورک قائم کرنا، حساس معلومات جمع کرنا اور ایران کے میزائل و دفاعی نظام کو سبوتاژ کرنا تھا۔