ایبٹ آباد،ویلج کونسل بگنوتر کے رہائشی پانی کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار

منگل 24 جون 2025 14:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) لوئر گلیات کی ویلج کونسل بگنوتر کے رہائشی پانی کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ طویل خشک سالی کے باعث بگنوتر گائوں کو فراہم کئے جانے والے پانی میں شدید کمی ہو گئی ہے، خواتین سمیت مرد و حضرات اور بچے پینے کا صاف پانی دور دراز علاقوں سے لانے پر مجبور ہیں، کئی ہفتوں سے گائوں میں پانی نہ ہونے کے باعث مقامی افراد کا وہاں رہن سہن انتہائی مشکل دکھائی دے رہا ہے، مقامی افراد نے منتخب نمائندوں، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، کمشنر ہزارہ سمیت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے علاقہ میں فوری پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بگنوتر کو صاف پانی کی فراہمی کا پہلا سورس خشک سالی کے باعث ختم ہو چکا ہے، علاقہ کو ایک دوسرے چینل کے ذریعہ پانی کی فراہمی شروع کی گئی تھی تاہم پانی فراہم کرنے والے پائپ آئے روز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،پہلے بھی متعدد مرتبہ پائپ ٹوٹنے کے باعث پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ویلیج کونسل بگنوتر شیراز خان جدون اہلیان علاقہ کو پانی کی فراہمی کے لئے ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کے بھائی پائپ کے مرمتی کام ، ٹینک کی صفائی اور ٹینک تک جانے والے رستہ کی صفائی کی خود نگرانی کرتے رہے۔ سورس فلٹر اور ویلڈنگ کا کام مکمل کرنے کے بعد پانی کی مقدار میں کچھ حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :