ایف آئی اے کی کارروائی ،غیرقانونی طورپر سفر کرنے والے 56ملزمان گرفتار

بدھ 10 ستمبر 2025 21:08

ایف آئی اے کی کارروائی ،غیرقانونی طورپر سفر کرنے والے 56ملزمان گرفتار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ایف آئی اے گوادر نے سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے56ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 16 کا تعلق منڈی بہائوالدین، 13 کا تعلق گوجرانوالہ سے، 8 کا تعلق گجرات اور 2 کا تعلق شیخوپورہ ،5 کا تعلق مظفر گڑھ، 3 کا تعلق بہاولپور ،2 کا تعلق باجوڑ اور 5 کا تعلق سرگودھا, کراچی، سانگھڑ، حافظ آباد اور خانیوال اور 2 کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔