افغانستان ،گھر کی چھت گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق ، بچہ زخمی

منگل 24 جون 2025 14:48

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) افغانستان کے صوبے بدخشاں میں مٹی سے بنے گھر کی چھت گرنے سے2 نوجوان جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق منگل کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی محمد اکرم اکبری نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ رات ضلع شہر بزرگ کے گاؤں کھسر میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقعے پر ہی جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانی طرز کا کچا مکان واقعے کی وجہ بنا۔

متعلقہ عنوان :