بھارت کے سابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی چل بسے

دلیپ دوشی 83-1982ء میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 24 جون 2025 13:20

بھارت کے سابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی چل بسے
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جون 2025ء ) بھارت کے سابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی انتقال کرگئے۔ 
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 77 سالہ سابق بھارتی لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی دل کے عارضے میں مبتلا تھے ، اب وہ لندن میں انتقال کرگئے ہیں۔ 
سابق بھارتی کرکٹر دلیپ دوشی نے بھارت کے لیے 33 ٹیسٹ میچز میں 30.71 کی اوسط سے 114 وکٹیں لی تھی۔

(جاری ہے)

دوشی نے سوراشٹرا، بنگال، واروکشائر اور ناٹنگھم شائر کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی۔
دلیپ دوشی نے 238 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور 7/29 کی بہترین باولنگ کے ساتھ 898 وکٹیں حاصل کیں اور 59 لسٹ اے گیمز میں 5/24 کی بہترین کارکردگی کے ساتھ 75 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
دلیپ دوشی 83-1982ء میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔