Live Updates

جرمنی، اسرائیل کے ساتھ یورپی یونین کے معاہدے کو معطل کرنے کیخلاف ہے، سرکاری عہدیدار

منگل 24 جون 2025 15:05

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ایک سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ جرمنی یورپی یونین کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو کنٹرول کرنے والے معاہدے کو معطل کرنے کے مطالبات کی حمایت نہیں کرتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یورپی دارالحکومتوں میں حالیہ مہینوں میں غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور انکلیو میں انسانی صورتحال کے بارے میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔قبل ازیں اسپین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین کونسل سے کہیں گے کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتے ہوئے یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن کے معاہدے کو فوری طور پر معطل کرنے کی منظوری دے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات