ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی، آیت اللہ خامنہ اِی

ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے،بیان

منگل 24 جون 2025 15:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ اِی نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں سپریم لیڈر علی خامنہ اِی نے کہا کہ کسی کی زیادتی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے۔