محرم الحرام کا مہینہ صبر و تحمل کا درس دیتا ہے،ایس ایس پی نصیرآباد

منگل 24 جون 2025 15:05

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ صبر و تحمل کا درس دیتا ہے،علماء کرام مذہبی رواداری قائم رکھنے کے لئے مجالس میں صبر و تحمل کا درس دیں محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں و مجالس میں فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس نصیرآباد میں محرم الحرام کے حوالے سے مذہبی جماعتوں کے سربراہان، علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس ڈی پی او سرکل سٹی اے ایس پی محمد طیب اقبال،افیس سپرنٹنڈنٹ علی محمد بگٹی،ایس ڈی پی او سرکل چھتر غلام حیدر منجھو،ایس ڈی پی او سرکل تمبو خاوند بخش کھوسہ، سیکیورٹی انچارج نور احمد ڈومکی،متعلقہ ایس ایچ اوز اور پی آر او فیروز کے بی منگی سمیت مذہبی جماعتوں کے سربراہان، امام بارگاہوں کے متولیان اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ منعقدہ اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو نے فرداً فرداً تمام شرکاء و علماء کرام سے ماتمی جلوس کے روٹ کے شروعاتی و اختتامی پوائنٹ پر درپیش سیکیورٹی کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔\378

متعلقہ عنوان :