شعبہ صحت میں بہتری کے لیے ضلعی سطح پر اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنربھکر

منگل 24 جون 2025 15:27

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور اسٹاف کی حاضری کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں میں عام آدمی کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہسپتال انتظامیہ کی بنیادی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے، جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت عامہ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احسان اللہ خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :