مظفرگڑھ ،قتل کے مختلف مقدمات میں مفرور 7 ملزمان گرفتار،پولیس ترجمان

منگل 24 جون 2025 17:43

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب 07 عدد مفرور ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا اور ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو انسپکٹر ندیم حیدر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور 07 عدد ملزمان اکرم بریار، سلیم چیتا، اسماعیل بریار اور موذن پچانی وغیرہ کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 01 عدد کلاشنکوف اور 02 عدد پسٹل 30 بور بمعہ گولیاں برآمد کرکے گرفتار ملزمان کو بند حوالات تھانہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

\378