ایبٹ آباد،گلیات میں ملاچھ کنسیاں کے مقام پر کیری ڈبہ کھائی میں گرنے سے 02 افراد زخمی

منگل 24 جون 2025 17:54

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) گلیات میں ملاچھ کنسیاں کے مقام پر کیری ڈبہ کھائی میں گرنے سے 02 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق گلیات میں ملاچھ کنیساں کے مقام پر کیری ڈبہ کھائی میں جا گرا،کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی،حادثے کے نتیجے میں اظہر اور بلال ساکنہ برمی گلی شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے سول ہسپتال نتھیاگلی منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :