اے ڈی سی ( آر ) سرگودھا کی صدارت ریونیو اجلاس

منگل 24 جون 2025 17:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) (اے ڈی سی آر ) سرگودھا فہد محمود کی صدارت ریونیو اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ منگل کو منعقدہ اجلاس میں تحصیلداران و نائب تحصیلداران، انچارج لینڈ ریکارڈ سینٹراوردیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو افسران ریونیو واجبات آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس سمیت دیگر ریونیو واجبات کی زیادہ سے زیادہ وصولی کو یقینی بنائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام ریونیو افسران اپنی کارکردگی کومزید بہتر بنائیں اور فیلڈ میں متحرک نظر آئیں تاکہ سرکاری مالی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ اُنہوں نے زور دیا کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے طے کردہ کلیدی کارکردگی اشاریوں پر بھرپور توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے ریونیو افسران کوہدایت کی کہ سرکاری رہائشی، کمرشل اور زرعی اراضی کی مکمل تفصیلات بمعہ موجودہ تخمینوں کی فوری طور پر تفصیلات فراہم کریں۔

اُنہوں نے اس موقع پر ریونیو افسران سے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تازہ ترین فہرست بھی طلب کی اور خاص طور پر ان سوسائٹیز کی نشاندہی کرنے کو کہا جنہوں نے کنڈونیشن فیس ادا نہیں کی۔ اے ڈی سی (آر) فہد محمود نے کہا کہ کنڈونیشن فیس ادا نہ کرنے والی سوسائٹیز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حکومتی ریونیو کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اورغیر قانونی ہاؤسنگ منصوبوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

متعلقہ عنوان :