امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیوائسز پر واٹس ایپ کوبلاک کردیاگیا

منگل 24 جون 2025 21:58

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)میٹا کی فوری پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلکیشن واٹس ایپ کو امریکا کے ایوانِ نمائندگان کے تمام تر ڈیوائسز سے بلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ نوٹس میں لکھا ہے کہ آفس آف سائبر سیکیورٹی نے واٹس ایپ کو صارفین کیلیے ایک بڑا خطرہ سمجھا ہے کیونکہ یہ واضح نہیں کہ ایپ صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کیسے کرتی ہی نوٹس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایپ کے بارے میں ذخیرہ شدہ ڈیٹا انکرپشن کی عدم موجودگی اور اس کے استعمال میں ممکنہ حفاظتی خطرات شامل ہیں۔

نوٹس میں امریکی ایوان نمائندگان کو دیگر ایپس جیسے مائیکروسافٹ کی ایپ ٹیمز، ایمازون کی ایپ وکر، سگنل، فیس ٹائم اور ایپ کی آئی میسج ایپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :