حکمرانوں کا ملازمین پر لاٹھی چارج قابل مذمت عمل ہے،بی این پی

منگل 24 جون 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی بیان میں کوئٹہ میں گرینڈ الائنس کے زیر اہتما م ہونے والے مظاہرے پر لاٹھی چارج ، گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے ملازمین سے کئے گئے وعدوں پر وفا کرنے کی بجائے مکر کر لاٹھی چارج کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جو کہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے بلوچستان میں پروفیسر ، اساتذہ سمیت ملازم طبقہ گزشتہ ماہ سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جب حکومت ملازمین کو ریلیف دینے میں ناکام ہوئی تو ملازمین کی قیادت کو گرفتار کر کے احتجاج کرنے والے ملازمین پر لاٹھی چارج کے احکامات دیئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے مطالبات کو منوانے کیلئے جدوجہد کی اور سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ملازم دوست اہم اقدامات بھی کئے جنہیں آج بھی یاد کیاجاتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ فارم 47کے حکمران جنہیں عوامی مینڈیٹ حاصل نہیںوہ اقتدار پر قابض ہو کر بلوچستان کے ہر طبقہ فکر کو استحصال کا نشانہ بنا رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ پارٹی ہر فورم پر ملازمین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :