m وزیر اعلی بلوچستان سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کیملاقات

ّبلوچستان کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور صوبے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

منگل 24 جون 2025 21:00

ئ* کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے منگل کو یہاں ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور صوبے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھنے، سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور جمہوری اقدار کی پاسداری پر اتفاق کیا وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور موجودہ حکومت اختلافات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں سے مشاورت جمہوریت کا حسن ہے، اور یہی عمل بلوچستان کو ترقی، استحکام اور امن کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا کہ مفاہمت، مشاورت اور شراکتِ عمل سے ہی بلوچستان کا مستقبل روشن اور پائیدار بنایا جا سکتا ہے۔