Live Updates

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 11 کروڑ روپے کے چائے بسکٹ کھا گئے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کا انکشاف

منگل 24 جون 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے ضمنی بجٹ پر بحث کے دوران انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 11 کروڑ روپے کے چائے بسکٹ کھا گئے، 240ارب روپے عیاشیوں میں خرچ کیے گئے ، یہ لوگ گڈ گورننس کی بات کرتے ہیں ، یہ اعداد وشمار ویب سائٹس پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر نے ضمنی بجٹ پر بحث کے دوران گزشتہ مالی سال کے اخراجات پر ایوان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھائے گئے۔

اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد کا کہنا ہے کہ آپ نے جو بجٹ تھا اس کا کیا ہوا یہ 240 ارب عیاشیوں میں خرچ کر گئے۔ کرنٹ بجٹ میں بھی ایک ارب 90 کروڑ زیادہ خرچ کئے۔اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی ہاؤس کا خرچہ ایک ارب 50 کروڑ ہے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات