لاہور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں,متعدد ملزمان گرفتار، مسروقہ مال،منشیات برآمد

منگل 24 جون 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدائت پر سٹی ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پولیس نے مختلف مقامات سے تین منشیات فروش گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان زاہد،اللہ رکھا اور طارق کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ شاہدرہ ٹاون پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے اوباش کو گرفتارکر لیا۔ ملزم علی حسن بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ چھت پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرمقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی بلال احمدنے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بلال احمد نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔کینٹ ڈویژن پولیس سٹریٹ کریمینلز کے خلاف ان ایکشن، چوکی نادرآباد پولیس نے خواتین سے پرس چھیننے والا 02 رکنی حمزہ گروہ گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں سرغنہ حمزہ اور دانیال شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، طلائی زیوارت، نقدی، موبائل، 02 پستول اور گولیاں برآمدہوئیں۔ ڈکیتی، چوری وجھپٹے کی 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے۔چند روز قبل ملزمان نے خواتین سے بیگ، موبائل اور طلائی زیوارت چھینے تھے۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضانے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔

قاضی علی رضا نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔ماڈل ٹاون پولیس کی بھی چوروڈکیت گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری، کاہنہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیت گروہ کے 3 ارکان گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں علی فریاد، آصف اور منظور شامل ہیں۔ ملزمان کے 2 ساتھی شہریوں کی ریکی کرتے جبکہ دیگر ساتھی آگے سے آکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے۔

گروہ نے چند روز قبل کاہنہ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر موبائل اور موٹر سائیکل چھینی تھی۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئیں 2 موٹر سائیکلیں اور پستول برآمدکر لی گئی۔ اے ایس پی گلبرگ نے فرینڈ آف پولیس پروگرام کے 19ویں بیچ کے وفد کو گلبرگ تھانے کا تفصیلی دورہ کروایا۔ طلبا کو عوام کیلئے تھانہ جات میں میسر سہولیات، اقدامات بارے آگاہی دی گئی۔

طلبا کو پولیس ایمرجنسی سروس 15 کے درست استعمال اور دستیاب سہولیات بارے جامع بریفنگ دی گئی۔ طلبا نے خیر سگالی سفیر بن کر پولیس عوام باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ڈولفن سکواڈنے اسلام پورہ کے علاقے سے 03 رکنی چوروڈکیت گروہ گرفتار کر لیا۔ ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 3 مشکوک افرادکو واردات کی نیت سے شہریوں کی گھات لگائے دیکھا۔

ملزمان نے ڈولفن ٹیم کو دیکھتے ہی فرارہونے کی کوشش کی،تعاقب کے بعد تینوں ملزمان کو نہرو پارک کے قریب سے گرفتار کر لیاگیا۔گرفتار ملزمان میں ابوبکر، وقاراورذیشان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے پستول، موٹرسائیکل، گولیاں و میگزین برآمدہوئیں۔ ا بتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ اسلامپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہدنے محرم الحرام کے حوالہ سے شہر کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے گلبرگ،فیروزپور روڈ،قذافی و دیگر پوائنٹس پر ٹیموں اور سیکٹر انچارجز کی سرپرائز چیکنگ کی۔ ارسلان زاہدنے فیروز پور روڈ، نشتر، قذافی، ایم ایم عالم روڈ کی ٹیموں کی بائیکس صاف ہونے پر شاباش دی جبکہ گلبرگ ٹیم کی سرزنش کی۔ ناکہ شیراکوٹ پولیس نے باغبانپورہ سے اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی لائبہ کو بازیاب کروالیا۔

مغویہ 16 سالہ لائبہ 12 روز قبل باغبانپورہ لاہور سے لا پتہ ہو گی تھی۔پولیس نے والد کی مدعیت میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کیاتھا۔ناکہ شیراکوٹ کے اہلکاروں نے دوران چیکنگ لڑکی بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت 25 سالہ نعیم کے نام سے ہوئی۔ ملزم لڑکی کو لے کر لاہور میں مختلف جگہوں پر روپوش رہا،امروز لڑکی کو لے کر فیصل آباد جاتے ہوئے ناکہ بابو صابو پر گرفتار کر لیا گیا۔