نارنگ منڈی، پولیس وردی میں ملبوس خاتون سمیت 5ڈاکو گھرکاصفایاکرگئے،مقدمہ درج

بدھ 25 جون 2025 02:35

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)نواحی گائوں کھنڈا اسٹیشن کے قریب پولیس وردی میں ملبوس خاتون سمیت 5ڈاکو گھرکاصفایاکرگئے ،نارنگ منڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ایف آئی آر کے مطابق نواحی گاں کھنڈا اسٹیشن کے رہائشی شفاقت اور اہل خانہ سو رہے تھے کہ ایک عورت سمیت پانچ ڈاکووں گھر میں گھس گے جو پولیس وردی پہنے ہوئے تھے کہ سوئے ہوئے اہل خانہ کواٹھا کر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا اور گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے 5 تولے کے قریب طلائی زیورات 1 لاکھ روپے نقدی ایپل کا قیمتی لیپ ٹاپ اور ایل سی ڈی سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر چلتے بنے نارنگ منڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :