کھاریاں، دو گروپوں میں فائرنگ تبادلہ، پولیس کی کارروائی ،6ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

بدھ 25 جون 2025 02:35

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)تھانہ صدر کے علاقے دلانوالہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ پولیس کی بروقت کارروائی جدید اسلحہ 2عدد رائفل کلاشنکوف،رائفل223 بور،رائفل8ایم ایم،2عدد پسٹل30بوربرآمد،06ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسی کو اطلاع موصول ہوئی کہ دیہہ دلانوالہ میں دو گروپوں کے درمیان اسلحہ آتشیں کے ذریعے فائرنگ ہو رہی ہے۔

جس پرڈی ایس پی لالہ موسی سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹرمجاہدعباس،شہباز فاروق Asiانچارج چوکی دلانوالہ نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے 6 افراد کوگرفتارکرلیا۔جنکے قبضہ سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ 2عدد رائفل کلاشنکوف،رائفل223بور،رائفل8 ایم ایم اور 2 عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں 1اعجاز احمد 2عبد الرحمن 3محمد عمران 4 وسیم عباس سکنائے دلانوالہ 5بلال حسین 6 علی حمزہ سکنائے ٹھٹہ پوڑ شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔مقامی پولیس کی بروقت کارروائی کو عوام نے خوش آئند قرار دیا ہیڈی ایس پی لالہ موسی سرکل کا کہنا تھا کہ فائرنگ ایک سنگین جرم ہے جو کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتا ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :