Live Updates

سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی کو ملک میں داخل نہ ہونے دیا جائے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

بدھ 25 جون 2025 12:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن علائو الدین بروجردی نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق انہو ں نے تجویز دی ہے کہ ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کر دینا چاہیے۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رافیل گروسی نے گزشتہ روز انکشاف کیا کہ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے ملاقات کی تجویز اور فریقین کے درمیان تعاون کی بحالی پر زور دیا گیا ہے۔ یہ رابطہ ایران اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی کے بعد کیا گیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات