ضلع لکی مروت میں پہلا ڈینگی کیس رپورٹ ، محکمہ صحت خیبرپختونخوا

بدھ 25 جون 2025 12:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ضلع لکی مروت میں پہلا ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ہے جو کہ اس سال کا پہلا کیس ہے، اس کے ساتھ ہی مچھر مار سپرے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق متاثرہ مریض کا تعلق شیر خان کلے کوٹ کشمیر سے ہے، لکی مروت میں پہلا ڈینگی کیس رپورٹ ہونے پر محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں، اور متاثرہ مریض کو گھر میں قرینطین کرکے مچھر مار سپرے کیا گیا۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق علاقے میں آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ لاروا تلفی آپریشن بھی کیا گیا۔