پہلا شہدائے پولیس سپورٹس فیسٹیول والی بال ایونٹ ، ایبٹ آباد نے بٹگرام اور ہری پور نے تورغر کو ہرا دیا

بدھ 25 جون 2025 13:19

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پہلا شہداپولیس سپورٹس فیسٹیول پولیس لائن گرائونڈ ایبٹ آباد میں جاری ہے۔ والی بال مقابلوں میں ایبٹ آباد نے بٹگرام اور ہری پور نے تورغر کو شکست دیدی۔ پہلے میچ میں ایبٹ آباد نے بٹگرام پولیس جبکہ دوسرے میچ میں ہری پور نے تورغر پولیس کو شکست دیکر اگلے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن ویمنز مقابلوں میں ایبٹ آباد اور ہری پور ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ والی بال میچ کے مہمان خصوصی شہید کانسٹیبل زاہد کے بھائی جبکہ دوسرے میچ میں شہید کانسٹیبل نعیم کے صاحبزادے تھے۔ بیڈ منٹن کے میچ کے مہمان خصوصی ایبٹ آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل خان باز کے صاحبزادے اور دوسرے میچ میں ایبٹ آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل عبدالوحید کے ماموں تھے۔