اٹک ، محکمہ تعلیم کے زیراہتمام غیر تدریسی اور تدریسی عملے کو ترقی ملنے پر لیٹرز دینے کی تقریب

بدھ 25 جون 2025 13:22

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ضلع اٹک میں محکمہ تعلیم کے زیراہتمام غیر تدریسی اور تدریسی عملے کو باقاعدہ طور پر ترقی دینے کی ایک اہم تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ترقی پانے والے ملازمین کو باقاعدہ لیٹرز دیے گئے، جو ان کی مسلسل خدمات، تجربے اور اہلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ قدم محکمہ تعلیم کی شفافیت، میرٹ پر یقین اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کا واضح اظہار ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید تھے، جنہوں نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارک باد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اظہر نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں محنتی اور دیانت دار عملے کی ہمیشہ عزت کی جاتی ہے اور ان کی خدمات کا اعتراف وقت پر کیا جاتا ہے۔اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری الطاف حسین، ڈی ای او ایلیمنٹری سید عابس عباس، ڈی ای او ایلیمنٹری (خواتین) شہوار گل، دیگر افسران اور معزز مہمانان بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں شاندار انداز میں ترقی کے لیٹرز دیے گئے اور ملازمین کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔\378