تعمیر وطن پبلک سکول میں ایف ایس سی لیول کے طلبا کے اعزاز میں فیئر ویل اور نئے آنے والے طلبہ کیلئے ویلکم پارٹی کا انعقاد

بدھ 25 جون 2025 13:44

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) تعمیر وطن پبلک سکول مانسہرہ میں ایف ایس سی لیول کے طلباو طالبات کے اعزاز میں فیئر ویل اور نئے آنے والے طلبہ کیلئے ویلکم پارٹی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس پی سٹی مانسہرہ ریشم جہانگیر اور اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہمانانِ گرامی کی آمد سے نہ صرف طلباکا حوصلہ بلند ہوا بلکہ ان کی رہنمائی اور تجربات پر مبنی خیالات نے طلباکو عملی زندگی میں قدم رکھنے کیلئے نیا جوش اور ولولہ عطا کیا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے کامیابی کے حصول کیلئے محنت، ایمانداری اور مثبت سوچ کو کلیدی عناصر قرار دیا اور طلباکیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔