پاکستان کے محمد آصف نےایشین 6 ریڈ سنوکر چیمپین شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا

بدھ 25 جون 2025 14:15

پاکستان کے محمد آصف نےایشین 6 ریڈ سنوکر چیمپین شپ میں کانسی کا تمغہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان کے محمد آصف نےایشین 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔بدھ کوسری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ملایٔشیا کے تھور چون لیٔونگ نے پاکستان کے محمد آصف کو 2-5 شکست دی ۔اسی طرح محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ میں برانز میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اب کل جمعرات کوٹیم چیمپئن شپ کا آ غاز ہوگا جس میں 13 ممالک کی 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں پاکستان کی دو ٹیمیں ہیں پاکستان ون جس میں اویس منیر اور محمد آصف پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور پاکستان ٹو میں شاہد آفتاب اور محمد سجاد پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ٹیم چیمپئن شپ میں 16 ٹیموں کو چار گروپ میں شامل کیا گیا ہے ،جس میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی جس کے بعد ٹاپ ٹو ٹیم کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔