برازیلین فٹ بالر نیمار کی سینٹوس کے ساتھ دسمبر 2025تک معاہدے کی تجدید

بدھ 25 جون 2025 14:24

برازیلین فٹ بالر نیمار کی سینٹوس کے ساتھ دسمبر 2025تک معاہدے کی  تجدید
ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) برازیل کے شہرہ آفاق فٹ بالر نیمار نے ہوم کلب سینٹوس کے ساتھ اپنے معاہدے میں 2025 کے آخر تک توسیع کر دی ہے اور توسیع شدہ معاہدے کے تحت اب کو دسمبر 2025 تک اپنے کلب سینٹوس کو دستیاب ہوں گے۔33 سالہ فارورڈ نیمارآئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے اپنی فارم کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیمار نے کلب کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان میں کہاکہ میں نے فیصلہ کیا اور آئندہ 6 ماہ کلب سے ساتھ توسیعی معاہدے پر سائن کر دیئے۔ نیمار نے کہا کہ سینٹوس صرف میری ٹیم نہیں ہے، یہ میرا گھر، میری جڑیں، میری تاریخ اور میری زندگی ہے۔ نیمار نے بارسلونا اور پھر پیرس سینٹ جرمین جانے سے پہلے سینٹوس میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

نیمارسعودی عرب میں انجری سے متاثرہ سپیل کے بعد جنوری میں ایک معاہدے پر سینٹوس کلب میں واپس آئے جس کی میعاد 30 جون کو ختم ہونے والی تھی۔

نیمارنے سینٹوس کے لیے تمام مقابلوں میں پانچ مہینوں میں 12 میچز کھیلے ہیں، تین گول سکور کئے ہیں۔ ڈومیسٹک لیگ میں اپنی آخری پیشی میں، انہیں بوٹافوگو کے خلاف اپنے ہاتھ سے گول کرنے کے بعد دوسرے یلو کارڈ پر باہر بھیج دیا گیا تھا۔ نیمار برازیل کی قومی ٹیم کے 79 گول کے ساتھ اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، جو سینٹوس کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔

نیمار کو مارچ میں دو ورلڈ کپ کوالیفائرزمیچز کے لیے برازیل کی ٹیم میں واپس بلایا گیا تھا، لیکن ران کی انجری کے باعث وہ دستبردار ہو گئے تھے۔ اسی طرح مئی میں نئے کوچ کارلو اینسیلوٹی نے نیمار کو اپنی پہلی ٹیم سے باہر کردیا۔ اینسیلوٹی نے کہا کہ میں نے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جو اچھی حالت میں ہیں۔ نیمار ابھی انجری سے واپس آئے ہیں، ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ بہت اہم کھلاڑی ہے اور ہم واضح طور پر ان پر اعتماد کر رہے ہیں۔

سینٹوس کے صدر مارسیلو ٹیکسیرا نے کہا ہے کہ یہ برازیلی فٹ بال کے لیے ایک تاریخی اور قابل ذکر دن ہے، جو سینٹوس ایف سی کے شائقین کے لیے ایک تحفہ ہے۔ہمارا آئیڈیل، ہمارا بڑا کھلاڑی ، ہماری 10 نمبر کی شرٹ زیب تن کرنے والا شہزادہ کھلاڑی باقی ہے۔ تعمیر نو کے اس عمل میں یہ ایک بہت اہم لمحہ ہے اور ہمیں میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ نیمار کی ضرورت تھی۔\932

متعلقہ عنوان :