بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لئے 16جولائی کو بنگلا دیش جائے گی

بدھ 25 جون 2025 19:23

بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لئے 16جولائی کو بنگلا دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 22جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا۔