ایشین مینز والی بال نیشن کپ: بحرین نے پاکستان کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بدھ 25 جون 2025 16:34

ایشین مینز والی بال نیشن کپ: بحرین نے پاکستان کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام ..
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)بحرین نے اے وی سی ایشین مینز والی بال نیشن کپ کے فائنل میں پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔مناما میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور بحرین کے درمیان پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس مقابلے میں پاکستان نے 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی تاہم اس کے بعد ہوم ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستانی ٹیم کو دبائو میں لے لیا۔بحرین نے دوسرا سیٹ 25-16 کے اسکور سے جیت کر مقابلہ برابر کیا اور اس کے بعد اگلے دونوں سیٹس بھی 25-17 اور 25-18 کے اسکور سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔