پاکستان نے ایشین والی بال نیشنز کپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

بدھ 25 جون 2025 21:55

پاکستان نے ایشین والی بال نیشنز کپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا
مناما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) پاکستان نے ایشین والی بال نیشنز کپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔مناما بحرین میں کھیلے گئے فائنل میں میزبان ٹیم نے ایک کے مقابلے تین سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

بحرین نے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔فائنل کا پہلا سیٹ پاکستان نے 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیت کر برتری حاصل کی بعد میں بحرین نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ پچیس۔16، تیسرا سیٹ پچیس۔17 اور چوتھا سیٹ پچیس ۔18سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔