سوئی ناردرن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

بدھ 25 جون 2025 17:52

سوئی ناردرن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) سوئی ناردرن کی جانب سے پہلا آل پاکستان بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ ٹورنامنٹ میں ملک کے ممتاز ٹیمیں نمائندگی کر رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آ باد، آ زادکشمیر، پاکستان آ رمی، واپڈا، پولیس، ریلوے، پی او ایف واہ اور سوئی ناردرن گیس کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر200 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 140 مرد کھلاڑی اور 60 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کو نقعد انعامات دیے جائیں گے۔اس وقت سوئی ناردرن گیس کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹینس، سکواش، ماونٹینرنگ، کلائمبنگ اور دیگر کھیلوں کی سر پرستی کر رہی ہے۔سوئی ناردرن گیس کے وائس پریذیڈنٹ سپورٹس سیل نے تمام مہمانان گرامی، کھلاڑیوں، کوچز، ریفریزاور منتظمین کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس کامیاب ایونٹ کا انعقاد کیا۔\378