پاکستان کیلئے ہاکی کے میدان سے اچھی خبر

پرو ہاکی لیگ کی شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا، ایف آئی ایچ نے مدعو کرلیا

بدھ 25 جون 2025 21:55

پاکستان کیلئے ہاکی کے میدان سے اچھی خبر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) پاکستان کیلئے ہاکی کے میدان سے اچھی خبر، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا پی ایچ ایف سے رابطہ، پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کی شرکت کیل?ے گرین سگنل مل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آ?ی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فا?نل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکرپرو لیگ کیل?ے کوالیفا?ی کیا تھا لیکن نیوزی لینڈ ہاکی فیڈریشن نے مالی مسا?ل کے سبب پرو لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے جس کے بعدانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کرتے ہوے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیل?ے مدعو کرلیا ہے۔پرو لیگ سے پاکستان کو عالمی رینکنگ بہتر بنانے کا سنہری موقع ملا ہے۔